آئی جی ایف سی کا ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کے آفیسرز، سردار صاحبان اور بہادر جوانوں کے نام پیغام
السلام علیکم
عید کے اس پرمسرت موقع پر تمام جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں. مجھے پورا ادراک ہے کہ آپ عید کا تہوار اپنے عزیزواقارب کے ساتھ گزارنے کی بجاۓ ملک وقوم کی حفاظت کی خاطر یہاں پوسٹوں پر گزار رہے ہیں جو کہ بڑی قربانی ہے۔ آپ کو اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ آپ کے سرحدوں کی خفاظت کی خاطر پوسٹوں پر کھڑا ہونے کی وجہ سے قوم سکون سے عید منا رہی ہے۔ میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کو اس کا پورا پورا اجر عطا فرمائے۔ آمین
ہمیں اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے کہ ہمارادشمن بہت مکار ہے اور ہر وقت موقع کی تلاش میں رہتا ہے کہ ہماری کسی بھی قسم کی غفلت اور سستی کا فائدہ اٹھا سکے۔ اس لیے میں عید کے موقع پر تمام کمانڈرز اور جوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی ڈیوٹی چوکنا اور دل لگا کر ادا کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کو کسی بھی قسم کا موقع نہ مل سکے اور ہم عید کو جوش و جزبے اور پر امن طریقے سے گزارسکیں۔
اللہ تعالیٰ آپکا حامی و ناصر ہو
(آمین)