The Frontier Corps is a Paramilitary force of Pakistan that is currently stationed in
the Baluchistan and Khyber Pakhtunkhwa to maintain law and order while
overseeing the border control of the country's frontiers with the Afghanistan and Iran.
For FC Jobs fill online form or download form and fill it. Bring it with you on day of selection
بھرتی کے خواہشمند افراد حضرات رجسٹریشن فارم آن لائن پر کر کے اپنی رجسٹریشن کریں یا رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ اور فل کر کے مقرر کردہ تاریخ
پر متعلقہ بھرتی سینٹر پر مزکورہ کاغذات کے ہمراہ بھرتی ہونے کے لئے تشریف لائیں
پر امن معاشرے اور خوشحال لوگوں کی پہچان ان کے جاں باز سپاہیوں سے ہوتی ہے، کوئی باوقار شخص یہ برداشت نہیں کرے گا کہ کوئی اسکی دھرتی کو میلی آنکھ سے دیکھے اور یہ دھرتی جو ہماری مادر وطن ہے وہ جس نے ہمیں کھیت ، گلستان،پہاڑ،دریا سب کچھ دیا اگر اسے کوئی نقصان پہچانے کی کوشش کرے تو کیا آپ کی غیرت اسے برداشت کرے گی ؟ہر گز نہیں، تو اس کی حفاظت کے لیے قدم بڑ ھانا ہوگا اور اپنی زمہ داری بخوبی نبھانا ہوگی ، زندگی نے تو گزرنا ہے مگر کیا خوب وہ زندگی ہے جو ملکی دفاع میں مجاہد کی زندگی ہے۔جس مادر وطن نے تمہیں بچپن سے آج تک اپنی آغوش میں محفوظ رکھا ہے اب وقت ہے کہ اسکا سپاہی بن کر اس کی حفاظت کی جائے۔ ایف سی ساؤتھ کی کارکردگی اور زمہ داری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ایف سی ساؤتھ کے جوان بلوچستان کے ایک بڑئے رقبے پر بلوچستان کے سرحدوں کی حفاظت کے لئے موجود ہیں اور یہ ایک سنہری موقع ہے کہ آپ آئیں اور ایف سی کا حصہ بنیے اور اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کیجئے جہاں ایک بہترین مستقبل آپ کے اور آپ کی آنے والی نسلوں کا منتظر ہے ایف سی میں کارکردگی کا میعار مقرر ہے جس کی بنا پر انہیں ترقی اور بیرون ملک سفر کی سہولیات بھی دی جاتی ہے۔ میڈیکل اور تعلیم کی سہولیات بھی ایف سی کے جوانوں کو دی جاتی ہیں۔ وطن تو یہ ہم سب کا ہے۔ حفاظت بھی ہم سب نے کرنی ہے۔ وطن محفوظ تو ہم سب مخفوظ۔ آئیے ۔۔ ملک و قوم کی خدمت کی خاطر ایف سی ساؤتھ بلوچستان کا حصہ بنیئے ۔ جہاں باعزت مستقبل آپ کا منتظر ہے۔